تازہ ترین

قبرص: مصری طیارہ اغواء کرنے والا ہائی جیکر گرفتار

نکوسیا: مصری طیارہ اغواء کرکے قبرص لیے جانے والا ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد تمام یرغمالی رہا ہوگئے ۔

مصری وزیر کے مطابق مصر طیارے سے رہائی پانے والوں کولانے کے لئے دوسرا طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ اسکندریہ سے قاہرہ جا رہا تھا ، اسکندریہ سے پرواز کرنے والا مصری ائیر لائن کا طیارہ قبرص کے ائیر پورٹ لارناکہ میں اتار لیا گیا ۔ طیارے میں با سٹھ مسافر سوار تھے ۔

مصرکی ائیرلائن کا مسافر طیارہ ہائی جیک ہو گیا ، ہائی جیک ہونے والے طیارے کو قبرص میں اتار لیا گیا، بعد ازاں زیادہ تر مسافروں کو رہا کر دیا گیا۔

مصری شخص کو سابقہ بیوی کی جدائی نے ہائی جیکر بنا دیا، سابقہ بیوی سے ملنے کیلئے سر پھیرے مصری شخص نے طیارہ ہی ہائی جیک کرلیا ۔

سیف الدین مصطفی نامی مصری امریکن نے طیارے کو ہائی جیک کر کے قبرص کے ائیر پورٹ لارناکہ میں اتار وایا۔جہاں اس کی بیوی رہتی ہے۔

سر پھیرے عاشق نے کچھ دیر بعد پچپن مسافروں کو جانے دیا جبکہ تین کریو میمبر اور چار غیر ملکیوں کو مانگیں پوری نہ ہونے تک یر غمال بنائےرکھا ۔

ہائی جیکر کبھی سابقہ اہلیہ سے ملنے کا مطالبہ کرتا رہا، تو کبھی قبرص میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کرتا رہا، کچھ نہ ملا تو اس نےمصرمیں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کرڈالا،  قبرص حکام کا کہنا ہے کہ ہائی جیکر دہشت گرد نہیں بلکہ بے وقو ف ہے، تاہم مصر کے سول ایوی ایشن اور پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کیا۔

 

Comments

- Advertisement -