تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت

قاہرہ:  مصر کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم لکڑی کے چودہ تابوت برآمد کرلیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت ہوئے، قدیم اشیاء کی تلاش کے لیے کھدوائی کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا جہاں سے ماہرین کو 13 لکڑی کے تابوت ملے تھے۔

محکمۂ آثار قدیمہ کے ماہرین نے لکڑی کے 13 تابوت ملنے کے بعد مزید کھدائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گزشتہ روز مزید چودہ تابوت دریافت ہوئے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈھائی ہزار سال قدیم ہے۔

مصر کی وزارت نوادرات نے اعلان کیا ہے کہ سقارہ کے علاقے میں قدیم مقبروں سے 14 تابوت دریافت کیے گئے ہیں جو ڈھائی ہزار سال سے وہاں دفن تھے، یہ مقبرے دو روز قبل کھدائی کے دوران دریافت ہوئے تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والے لکڑی کے تابوتوں کو اچھی طرح محفوظ بنایا گیا تھا۔ اس ضمن میں دریافت ہونے والے تابوتوں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پر عنابی اور نیلے رنگوں کی لائنوں سے خوبصورت لیکن پیچیدہ کندہ کاری کی گئی تھی علاوہ ازیں نقش و نگار بھی بنائے گئے ہیں۔

قاہرہ کے جنوب میں واقع سقارہ ایک وسیع شہر خموشاں ہے جو کبھی میمفس کے قدیم دارالحکومت میں شامل تھا۔

عالمی ادارے یونیسکو کی جانب سے اس شہر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہاں پر بھاری بھرکم مستطیل نما اہرام مدرج بھی موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -