تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پینسل کی نوک پر بنی تصاویر : دیکھنے والے دنگ رہ گئے

قاہرہ : مصر کے ایک مصور نے پنسل کی نوک پر اپنے ہنر سے تاریخی کارنامہ انجام دے کر دنیا کو حیرت زدہ کردیا، یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی۔

مصر کے صوبہ البحیرہ کے 28 سالہ مصور ابراہیم بلال نے پینسل پر مصر اور اسلامی قدیم تاریخی یادگاریں تراشی ہیں، جنہیں اسلامی آرٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

قاہرہ کے اسلامی آرٹ میوزیم کی117 ویں سالگرہ کے موقع آرٹ میوزیم کی نمائش جاری ہے جو 13 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں یہ فن پارے رکھے گئے ہیں۔ یہ مصر اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔

اس حوالے سے ابراہیم بلال نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس فن کو خود سیکھنے کی کوشش شروع کی،  میرا کوئی باقاعدہ استاد نہیں تھا، میں نے تراشنے کے مختلف تجربے کیے، مجھے پنسلوں پر تراشتے ہوئے تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر ایک فنکار کا یہ ڈیزائن پسند آیا تو میں نے اس پر غور شروع کردیا، میں اس کی دقت نظری اور ڈیزائن پر حیران بھی تھا۔ اس لیے میں نے اس جیسا تراشنے کی مشق شروع کردی اور 20 بار سے زائد تجربہ کے بعد اس جیسا فن پارہ تراشنے میں کامیاب ہوگیا۔

ابراہیم نے مزید کہا کہ میں نے مصری نوادرات کو فروغ دینے کے لئے تاریخی نوادرات کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس فن کو استعمال کرنے کی کوشش کی، یہ پنسل کی تین ملی لیٹر چوڑائی سے تجاوز نہیں کرتا ہے۔

میوزیم آف اسلامک آرٹ کے قیام کی117 ویں سالگرہ کے دوران میں نے پنسلوں کے ان فن پاروں کے 20نمایاں مجموعے پیش کیے جو مصر اور مشرق وسطیٰ میں اس نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔

ابراہیم نے مزید کہا کہ اس قسم کی مجسمہ سازی کے لیے مضبوط اعصاب، صبر اور کام کا ملکہ حاصل ہونے کی صورت میں کامیابی ملتی ہے، اس وجہ سے مواد کی درستگی اور اس پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ابراہیم کے مطابق اوسط کام میں لگ بھگ 20 گھنٹے لگتے ہیں، ملکہ نیفرٹیٹی اور توتنخمون کے مجسمے ان مشکل مجسموں میں شامل ہیں جو میں نے تراشے ہیں۔

Comments

- Advertisement -