تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہزاروں سال قدیم بلی کی لاش پر تحقیق، ماہرین بھی دنگ رہ گئے

پیرس: فرانس کے ماہرین 2500 سال قدیم دریافت ہونے والی بلی پر تحقیق کے دوران ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع میوزیم میں رکھی ہوئی 2500 سال قدیم بلی پر ماہرین نے پہلی بار تحقیق دی۔

بلی کی حنوط شدہ لاش پر جب مطالعہ شروع ہوا اور ڈھانچے کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بلی کی تین دُم اور پانچ پیر تھے۔

فرانس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی (آئی این آر اے پی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلی کی ہڈیاں اور پسلیاں دریافت نہیں ہوئیں اگر وہ بھی برآمد ہوجاتیں تو اور بھی بہت ساری اہم باتیں سامنے آسکتی تھیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے رکن تھیوپین نکلوس کا کہنا ہے کہ ہم نے جو سوچ کر تحقیقات کا آغاز کیا وہ نتائج تو نہ مل سکے البتہ بلی کی حنوط شدہ لاش غیر معمولی دریافت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک لاکھوں جانوروں کی ممیز برآمد ہوئیں مگر چند ایسی بھی ملیں جن کے بارے میں پہلے سے سوچا گیا تھا۔ ان میں سے چند بالکل کھوکھلی تھیں جبکہ کچھ کی صرف ہڈیاں دریافت ہوئیں۔

تحقیق میں شامل ہونے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک کا نہیں بلکہ قدیم جانوروں کی کئی حنوط شدہ لاشیں ہیں جو برآمد ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ حنوط شدہ قدیم ڈھانچہ مصری بلی کا ہے۔

Comments

- Advertisement -