تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امتحانات میں ناکامی کا خوف، مصری طالبہ نے موت کو گلے لگالیا

قاہرہ: مصر میں ایک لڑکی نے میٹرک کے امتحان میں تیاری نہ ہونے اور فیل ہونے کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکندریہ شہر کے سیکیورٹی میجر جنرل محمد الشریف نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹرک کی طالبہ نے کثیر المنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی جان لے لی۔

جس عمارت سے لڑکی نے خودکشی کی اس عمارت میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور میٹرک کا پیپر شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

میٹرک کی طالبہ کی شناخت یارا یاسر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ امتحان کی آمد پر تیاری نہ ہونے کے باعث سخت اعصابی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اسے اپنی ناکامی کا ڈر تھا۔

میٹرک کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے مغربی اسکندریہ میں الھانوفیل کے مقام پر ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، بلڈنگ سے گر کر لڑکی کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں اس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

لڑکی کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی میٹرک کے امتحان کے لیے تیار نہیں تھی اور اس کی موت کی وجہ امتحان میں ناکامی کا خوف ہے، پراسیکیوٹر نے لاش اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -