تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیٹے کے ہاتھوں بوڑھے ماں باپ کا قتل، دل دہلا دینے والی واردات

قاہرہ : مصر میں چالیس سالہ بیٹے نے جائیداد کے معاملے پر بوڑھے ماں باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں جوان بیٹے کے ہاتھوں بوڑھے ماں باپ کے اندوہناک قتل نے مصریوں کے دل دہلا کر رکھ دئیے، بیٹے نے محض جائیداد کے مسئلے پر اپنے والدین کو قتل کردیا۔

یہ واقعہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا جہاں ایک فلیٹ سے بوڑھے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں کے قتل کا معاملہ کچھ طرح سامنے آیا کہ پوتا اپنے دادا دادی سے ملنے دوپہر کے وقت فلیٹ میں داخل ہوا تو انہیں مردہ حالت میں دیکھ کر سڑک پر لوگوں سے مدد مانگنے لگا۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے کی چیخ و پکار پر راہگیروں سے پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ والدین کے قتل میں ان کا سگا بیٹا ملوث ہے جو اکثر اپنے کام کی وجہ سے سفر میں رہتا ہے اور چار ماہ قبل ہی سفر سے واپس آیا تھا۔

شوہر کے سفر میں رہنے کے باعث اس کی بیوی اس کے والدین کے ساتھ رہتی تھی جو اکثر ان سے جھگڑتی رہتی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنے شوہر (قاتل) کے ساتھ علیحدہ ہوگئی۔

والدین سے علیحدگی کے بعد بیٹے نے والدین سے جائیداد پر جھگڑا شروع کردیا اور یہ دعویٰ کیا کہ جس فلیٹ میں وہ (والدین) رہ رہے ہیں وہ اس کی ملکیت ہے۔

اس جھگڑے کا اختتام بوڑھے والدین کی موت پر ہوا جس کے بعد بیٹا فرار ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -