پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شہری نے ٹرین کھینچ کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں شہری کئی خطرناک کرتب دکھاتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مصری شہری کو 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے اشرف کبونگا نے ٹرین کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کھینچنے کے لیے شہری نے رسیوں سے خود کو ٹرین کے ساتھ باندھا اور جان لگا کر ٹرین کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مصری شہری کی کامیابی پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں داد بھی دی۔

ریسلر اور فٹنس ٹرینر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب کرکے خود کو چیلنج کیا ہے دو ماہ میں وہ مزید محنت کریں گے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹٰم کو بھی بلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گنیز بک آف کی ٹیم بتائے گی کہ مجھے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کتنا وزن کھینچنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں