تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قاہرہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی 67 سال کی عمر میں کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے، ان پر قطر کے لیے جاسوسی کا الزام تھا، سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں تھے۔

عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے تھے، محمد مرسی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد محمد مرسی کو فوج نے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: مصر، توہین عدالت، سابق صدر محمد مرسی کو 3 سال قید کی سزا

وہ 2012 کی صدارتی مہم کے دوران مبینہ طور پر جھوٹی دستاویزات جمع کروانے پر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

گزشتہ سال فوجی عدالت نے معزول صدر کے بیٹے اسامہ کو دس سال قید اور فوٹو جرنلسٹ محمد ابو زید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ 2013 میں محمد مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -