تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مصر کا تاریخی سکہ شاہ فیصل کی تصویر سے مزین

ریاض: سعودی عرب کے عجائب گھر میں مصر کا نایاب اور تاریخی سکہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تبوک میں قائم عجائب گھر میں موجود نادر مصری سکے پر شاہ فیصل کی تصویر مزین ہے، ایک مصری پاؤنڈ کا تاریخی سکہ 1976 میں ڈھالا گیا تھا۔

عجائب گھر کے مالک ابراہیم بن عاصی کا کہنا ہے کہ مصر نے اس زمانے میں سعودی، مصری دوستی کے علاوہ شاہ فیصل کی یاد میں یہ سکہ جاری کیا تھا جو سعودی عرب اور مصر کے درمیان مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نایاب سکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات تاریخی اور انتہائی گہرے ہیں، سکے کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ابراہیم بن عاصی نے مزید کہا کہ نادر سکے کو دیکھنے کے لیے حکومتی اہلکار بھی آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -