جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 نومبر 2025): تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود اچکزئی کے زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، حامد خان، نور الحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے اس ترمیم کو مسترد کر دیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر آئینی عمل میں شریک ہونا آئین کی بالادستی سے انحراف ہے۔ تحریک تحفظ آئین کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم جامع قومی اتفاق رائے سے عاری، آئین کے بنیادی ڈھانچے، پارلیمانی توازن، وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجاز نہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ترمیم کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے آئین کی بالادستی کے لیے قانونی اور جمہوری ذرائع سے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کامیاب: 27 ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ تیار

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں