ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ A vibe called blessed۔

مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے انہیں ’پرنسز‘ کہا۔‘

مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، دانیہ انور، مشال خان، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر شامل ہیں۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں