منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’کبیر کو فلک کی وجہ سے معافی مانگنا پڑ گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں کبیر کو اہلیہ فلک کی وجہ سے معافی مانگنا پڑ گئی۔

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فلک کی وجہ سے کبیر کو معافی مانگنی پڑ جاتی ہے۔‘

’کبیر، فلک اور بھابھی عالیہ ایک تقریب میں موجود ہوتے ہیں جہاں نوشابہ کبیر سے آکر کہتی ہیں کہ تمہاری بیوی بہت بدتمیز ہے اس کا رویہ بہت ہی برا ہے۔‘

کبیر کہتے ہیں کہ ’اگر آپ کو کوئی بات بری لگی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔‘ نوشابہ کہتی ہیں کہ ’بری پسند ہے تمہاری، تم اس سے اچھی لائف پارٹنر کے مستحق تھے۔‘

وہ یہ سن کر شرمندہ ہوجاتے ہیں پھر عالیہ نوشابہ سے کہتی ہیں کہ ’میں سمجھاؤں گی اسے وہ تھوڑی معصوم ہے، اس میں ابھی بچپنہ ہے۔‘

بعد میں نوشابہ کہتی ہیں کہ ’کبیر تم بہت خوش قسمت ہو کہ تمہیں عالیہ جیسی بزنس پارٹنر ملی ہے۔‘

کیا فلک کا رویہ تبدیل ہوگا، کیا فلک، کبیر کو عالیہ کے خلاف کردیں گی؟ یہ جاننے کے لیے احسان فراموش کی اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں