The news is by your side.

Advertisement

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، 9 ہفتے میں ایک کروڑ خاندانوں میں رقم تقسیم

اسلام آباد : حکومت نے جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام  کے تحت  9ہفتےمیں ایک کروڑ خاندانوں میں  120 ارب روپے تقسیم کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری حکومت نے کامیابی کے ساتھ کورونا سےنمٹنے کیلئے9ہفتےمیں ایک کروڑ خاندانوں میں شفاف طریقے  سے  120 ارب روپے تقسیم کیے۔

 

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر ن ے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے9ہفتےمیں 1کروڑافرادمیں رقم تقسیم کی گئی، ایک کروڑسےزیادہ بینفشریزمیں121بلین روپےکی مالی امداددی گئی، پروگرام سے144بلین روپے 12ملین خاندانوں میں تقسیم کرنےہیں۔

خیال رہے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں