اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حاملہ، دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
جلد شروع ہونے والے سٹنٹنگ کی روک تھام پر مبنی احساس نشوونما پروگرام کے تحت قبائلی ضلع خیبر کے نشوونما مرکز کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ 1/5#EhsaasNashonuma #Ehsaas #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/3xqFQiGisI
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 7, 2020
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کو نشونما کیش وظائف بھی دیے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام نشونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جا رہی ہیں تاکہ احساس صارف خواتین کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیوں میں سہولت ہو۔
احساس نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کو نشوونما کیش وظائف بھی دئیےجائیں گے ۔اس سلسلے میں تمام نشوونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جارہی ہیں تاکہ احساس کی صارف خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیوں میں سہولت ہو۔ 2/5#EhsaasNashonuma #Ehsaas #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/0wn9ExlNnl
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 7, 2020
انہوں نے کہا کہ احساس نشونما پروگرام کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو اسٹنٹنگ کے مرض سے بچاؤ کے لیے صحت بخش اضافی غذا کے پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔
احساس نشوونما پروگرام کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے کمزور بچوں کو سٹنٹنگ کے مرض سے بچاؤ کیلیئے صحت بخش اضافی غذا کے پیکٹ فراہم کیئے جائیں گے۔ 3/5#EhsaasNashonuma #Ehsaas #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/YgyEBrCRp8
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 7, 2020
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شفافیت کے پیش نظر نشونما مراکز پر صحت بخش غذا کے پیکٹوں کے اسٹاک کی ترسیل و تقسیم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔
شفافیت کے پیش نظر نشوونما مراکز پر صحت بخش غذا کے پیکٹوں کے سٹاک کی ترسیل و تقسیم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ 4/5#EhsaasNashonuma #Ehsaas #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/jSFcQ44pEY
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 7, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ احساس نشونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی کے لیے ان کی اور ان کے بچوں کی خوراک اور صحت و صفائی کے حوالے سے خصوصی معلوماتی چارٹ اور پوسٹر بھی مرتب کیے گئے ہیں۔
احساس نشوونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی کیلیئے ان کی اور ان کے بچوں کی خوراک اور صحت و صفائی کے حوالے سے خصوصی معلوماتی چارٹ اور پوسٹر بھی مرتب کیئے گئے ہیں۔ 5/5#EhsaasNashonuma #Ehsaas #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/QTx822N1Un
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 7, 2020