کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں احسان عادل نے امریکا (یو ایس اے) کیلیے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا۔
رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں احسان عادل متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انہوں نے 3 اوورز کروائے اور 39 رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔ جبکہ بیٹنگ میں بھی صرف ایک رن بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے احسان نے 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 6 ون ڈے میچز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا۔ احسان 2015 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گل محمد ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے پہلے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا اور پھر اس کے بعد پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا۔
پاک بھارت میچ سے قبل ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گل محمد نے بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا، تاہم انہوں نے پاکستان کی صرف ایک ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کی اور یہ میچ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


