The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کا دورہ پاکستان، احسان مانی کا اہم اعلان

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرن دن کھیل کے اختتام پر برطانوی میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز کسی تیسر مقام پر نہیں کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی یا تو نہیں ہوگی، ہوم سیریز کے لیے کسی اور مقام کا انتخاب نہیں کریں گے اور نہ ہی کہیں اور جا کر کھیلیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ کا 2022 کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور میرا نہیں خیال کہ اس میں کسی کو دقت ہوگی، یہ سیریز پاکستان میں ہوگی ورنہ کہیں نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور دو سال بعد جب انگلینڈ ٹیم آئے گی تو پاکستان مزید محفوظ بن چکا ہوگا، پاکستان میں آنے والی غیرملکی ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ نے دورہ پاکستان کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں اور مستقبل قریب میں انگلینڈ ٹیم دورے کرنے کو تیار ہے۔

انگلینڈ نے 15 سال قبل 2005-06 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہیڈکوچ نے بتایا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں وہاں جانا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے وہاں جانے میں کوئی دقت نہیں، میں کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے ہمیں وہاں جا کر دیکھنا چاہیے اور ٹیم کو وہاں کی پچز پر آزمانا بھی چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں