اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکیں گے، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل نئی درخواستوں کیلئے 30 ستمبر کو کھولا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ڈاکٹرثانیہ نشتر اور ایگزیکٹوڈائریکٹرایچ ای سی نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکیں گے، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل نئی درخواستوں کیلئے 30 ستمبر کو کھولا جارہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شفافیت،بروقت ادائیگیوں کیلئےآن لائن ڈیش بورڈبنایا جائے گا ، طلبا کو ادائیگیاں بروقت ہوں تاکہ ان کو تعلیم کیلئے قرضہ نہ لینا پڑے۔

یاد رہے گذشتہ سال وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھولا تھا ، ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلباء کی فیملی ان کم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں