تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمان میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

مسقط: عمان میں کورونا وبا کے خدشات کے باعث عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران سلطان ہیثم بن طارق کی ہدایات پر سلطنت میں عیدالاضحیٰ کی اعلان کردہ چھٹیوں میں تین روز کی توسیع کر دی گئی۔

مملکت میں 30 جولائی سے 3 اگست تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب کورونا وبا کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عمان نے عید الاضحیٰ کے باعث 15 روز کے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کر رکھا ہے، تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔

عید الاضحیٰ کے دوران 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد رہے گی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران تمام کمشنریوں اور شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری و عوامی مراکز بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -