تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟

ریاض: سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ 11 جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید 20 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

پروفیسر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’اس مرتبہ ذیقعدہ کا مہینہ 30 روز کا ہوگا، 10 جولائی بروز ہفتے کو چاند 35 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد نظر آتا رہا رہے گا۔

ماہر فلکیات نے بتایا کہ ہجری سال کے بارہویں مہینے ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ وقوف عرفہ (حج کا رکن اعظم) پیر 19 جولائی کو اور ام القریٰ کیلنڈر کے عین مطابق 20 جولائی بروز منگل کو عید الاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ابراہیم الجروان نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال عید الاضحیٰ منگل 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہفتہ 10 جولائی 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر 17 منٹ پر ہوگی اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 34 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔

Comments

- Advertisement -