بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ عید قرباں بروز جمعہ اکتیس جولائی کو  ہوسکتی ہے۔

فلکیات کے ماہرین کے حساب کتاب کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر نمودار ہوگا۔

ماہرین کی پیش گوئی کے حساب سے یکم ذوالحجہ 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ اس حساب سے چاند کی دس تاریخ اکتیس جولائی جبکہ عرفات کا دن 30 جولائی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، عیدالضحیٰ پر حکومت کا 12 روز کی تعطیلات دینے کا اعلان

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اسلامی سال کے آخری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے پیر کے روز اجلاس طلب کیا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ چاند دیکھنے کے بعد رابطہ کر کے اس کی شہادت دیں۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے رواں سال حج کو مختصر کیا ہے، امسال صرف دس ہزار عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں