ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کب اور تعطیلات کتنی ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(27 مارچ 2026): متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی طویل تعطیلات کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سال کی طویل ترین سرکاری تعطیلات میں سے ایک عید الاضحیٰ 2026 قریب آ رہی ہے جس سے رہائشی ایک طویل وقفے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

عید الاضحیٰ اسلامی سال کا دوسرا بڑا تہوار ہے، اسلامی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے (ذوالحجہ) میں آتی ہے۔ "قربانی کی عید” کے طور پر مشہور یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کی اطاعت میں اپنے بیٹے کی قربانی دینے کی آمادگی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یو اے ای کی فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز منگل 26 مئی کو یومِ عرفہ سے ہوگا، جس کے بعد بدھ 27 مئی سے جمعہ 29 مئی تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کو شامل کرنے کے بعد یہ چھٹی ممکنہ طور پر چھ دنوں تک طویل ہوگی۔ مذکورہ چھٹیاں چاند نظر آنے کی تصدیق سے مشروط ہوگا۔

رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں