بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

عید سے پہلے ہی ایئرٹکٹس کی قیمتیں ڈبل ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای سے عید الفطر کے موقع پر ایئر ٹکٹس کی قیمتیں قریباً دُگنی ہوگئیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الفطر پر ہوائی سفر کے لیے ٹکٹوں کے حصول میں نہ صرف پریشانی کا سامنا رہے گا بلکہ انہیں بڑھتی ڈیمانڈ کی وجہ سے اضافی رقم بھی ادا کرنی ہو گی۔

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ قیمتیں پچھلی عید سے 15-20 فیصد زیادہ ہیں۔

19 اور 30 ​​مارچ کے درمیان سفر کے لیے ریٹرن ٹکٹ کے کرایوں میں مقبول مقامات پر زبردست اضافہ ہوا ہے۔

دبئی سے، لندن کے واپسی ٹکٹ کی قیمت 4,075 درہم ہے۔ برطانیہ کے دارالحکومت کے آف سیزن کرایے فی الحال 1,837 درہم میں دستیاب ہیں۔

لزبن کے کرایے 4,674 درہم ہیں، جبکہ اوساکا کے کرایے 7,995 درہم ہیں۔ الماتی کے ٹکٹ درہم 2,901، بنکاک کے لیے 4،005، اور فوکٹ کے لیے 4،855 درہم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں