The news is by your side.

Advertisement

عیدالفطر، سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کردیا

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں سالانہ امتحانات عیدالفطر سے قبل کرانے کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کے شاہی فرمان کے تحت تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات عید کی تعطیلات سے قبل مکمل کرلیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں پرائمری اسکولوں کے امتحانات منگل یکم رمضان مطابق 13 اپریل 2021 سے شروع ہوں گے جبکہ پرائمری اور نرسری کے طلبا کی تعطیلات کا آغاز 10 رمضان کے بعد سے ہوگا۔ ان چھٹیوں کے آغاز سے قبل ہی پرچے مکمل ہوجائیں گے۔ مڈل اور ثانوی اسکولوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز 6 رمضان سے ہوگا۔

ثانوی اور مڈل کے طلبا کو چھٹیاں 17 رمضان کے بعد سے ملیں گی۔

شاہی فرمان کے مطابق سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور ٹیکنالوجی اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے اعلیٰ ادارے کو ہدایت دی گئی ہے، یہ ادارے امتحانات اپنی سہولت سے بھی شروع کرسکتے ہیں لیکن عید سے قبل مکمل کرنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں