تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عیدالفطر: سعودی حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

ریاض: سعودی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کی کورونا سے حفاظت یقینی بنانے کے لیے عیدالفطر کے دوران بھی ویکسینیشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں تمام سینٹرز پر عید الفطر کے دوران بھی ویکسین کی سہولت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین سے موت کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ جو مقامی اور غیرملکی عید کے موقع پر بھی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں وہ ویکسینیشن کی تاریخیں لے سکتے ہیں، لاعلاج امراض یا مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کے حوالے سے اہم اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودہ عرب میں اب تک 10.5 ملین ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -