The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں عید‌ کس تاریخ کو ہوگی؟‌ فواد چوہدری نے بتادیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کلینڈر کے حساب سے 24 مئی کو عید ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کی۔

اوورسیز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنےکیلئےمشن بھیجیں گے،مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 23 مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  حکومت ہمیشہ کہتی ہےجووقت گزرجائےاچھاہے،کروناوائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت47مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو تومشکل ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بڑی تعدادمیں لوگوں کو بیرون ملک سےلاکرآئسولیشن میں رکھنامسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیزپاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیں، ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے‘۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں