جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

عید پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (24 مارچ 2026): عیدالفطر کے موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا کے خوبصورت تفریحی مقامات کا ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے رُخ کیا۔

عیدالفطر کا تہوار خوش ہونے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ اس سال خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستانی شہریوں کی ریکارڈ تعداد نے قدرتی نظاروں سے بھرپور صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات جا کر عید کا لطف دوبالا کیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے عیدالفطر کے تینوں ایام میں سیاحوں کی آمد کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

ڈی جی ٹورازم عثمان محسود کے مطابق عید کے 3 دنوں میں 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔

ڈی جی کے مطابق عیدالفطر پر سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا، جہاں سیاحوں کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلیات میں 51 ہزار 886 سیاح عید کی چھٹیاں منانے پہنچے۔ ان ایام کے دوران 76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخواہ آئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایات پر عید تعطیلات پر سیاحوں کیلیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ تینوں دن ٹورازم پولیس مکمل ڈیوٹی پر موجود رہی جب کہ ہیلپ لائن 1422 بھی 24 گھنٹے فعال رہی۔

نواب شیر
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں