تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بہترین عید گزارنے کے لیے کاموں کی منصوبہ بندی کس طرح کی جائے؟

کہا جاتا ہے کہ عید بچوں کی ہوتی ہے, بڑوں کے لیے عید بہت سے کاموں اور ذمہ داریوں کا نام ہے۔

اگر آپ ایک خاتون خانہ ہیں تو اس صورت میں آپ کی ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا کہ نہ صرف آپ کو گھر آنے والے مہمانوں کی میزبانی اور بہترین خاطر مدارات کرنی ہوگی بلکہ ساتھ ہی ڈھیروں دیگر کام بھی آپ کے منتظر ہوں گے۔

اور پھر عید تو ہے ہی دعوتیں کرنے کا نام اسی لیے خاتون خانہ کی عید کچن میں ہی گزرتی ہے، تاہم اگر آپ عید کی آمد سے ایک 2 دن پہلے کاموں کی منصوبہ بندی کرلیں، اور چیزوں کو منظم کرلیں تو آپ بھی عید سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں اور اہل خانہ اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزار سکتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکتی ہیں۔

تمام کاموں کی فہرست بنائیں

عید سے ایک ہفتہ قبل تمام کاموں کی فہرست بنائیں، فہرست کے مطابق کام نمٹاتی جائیں، جو کام ہوجائے اسے فہرست میں سے کاٹ دیں۔

مینیو ترتیب دیں

عید کے تینوں دن کا مینیو ترتیب دیں، اسی حساب سے تمام لوازمات بھی پہلے سے منگوا کر رکھ لیں تاکہ عید پر افراتفری سے بچا جاسکے۔

برتن پہلے سے نکال لیں

عید پر اگر آپ کے گھر میں دعوت ہے تو برتن پہلے سے نکال کر انہیں دھو کر رکھ دیں، کھانے کے وقت صاف ستھرے برتنوں میں جلدی کھانا سرو ہوسکے گا۔

گھر کی سیٹنگ

دعوت کے پیش نظر اگر آپ کو گھر میں کچھ سیٹنگ کرنی ہے، جیسے بیٹھنے کی جگہ بنانی ہے، قالین بچھانے ہیں، فرنیچر آگے پیچھے کرنا ہے تو یہ سب کام عید سے ایک دن پہلے کرلیں۔

صوفوں اور بستروں کے غلاف، چادر، اور پردے بھی ایک دو دن پہلے تبدیل کرلیں۔

ٹھنڈے مشروبات کا انتظام

گرمی کے موسم میں گھر آئے مہمانوں کو سب سے پہلے ٹھنڈے مشروبات کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لیے بڑی مقدار میں برف جما کر رکھیں تاکہ عین موقع پر شرمندگی سے بچا جاسکے۔

کھانے کی تیاری کریں

ایک رات پہلے سے ہی کھانے کی تیاری کرلیں۔ مصالحہ بنا کر رکھ لیں، پیاز پیس لیں، کباب ایک دن پہلے بنا لیں۔ رائتہ، سلاد بھی رات میں بنا کر رکھا جا سکتا ہے۔

ساتھ ساتھ صفائی کرتی رہیں

کچن میں ہونے کے دوران ہی صفائی کا کام بھی نمٹا لیں خاص طور پر برتن دھو لیں تاکہ برتنوں کا ڈھیر جمع نہ ہو۔

بچوں کے کام نمٹالیں

بچوں کے کام نمٹا کر رکھ لیں، ان کے کپڑے، جوتے سب تیار کر کے رکھ دیں۔ اسی طرح صبح ہی بچوں کو تیار کردیں تاکہ وہ آرام سے کھیلتے رہیں۔

مہمانوں کے آنے سے پہلے تمام کام نمٹالیں

یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ عید مل بیٹھنے اور باتیں کرنے کا بہترین موقعہ ہے۔ مہمانوں کی آمد سے پہلے تمام کام نمٹا کر تیار ہوجائیں تاکہ آپ بھی عید کا صحیح لطف اٹھا سکیں۔

ان طریقوں پر عمل کرکے آپ یقیناً ایک بہترین عید گزار سکتی ہیں جس میں آپ افراتفری اور بد نظمی سے بچ سکیں گی۔

Comments

- Advertisement -