The news is by your side.

Advertisement

رواں‌ برس عید سیزن کی خریداری میں 30 ارب کی کمی

کراچی: رواں برس رمضان المبارک کا عید سیزن تاجروں کے بہتر ثابت نہ ہوا، گزشتہ سال 70 ارب جب کہ اس بار 40 ارب روپے کی خریداری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی مثالی صورتحال کے باوجود تاجروں کے لیے سال 2017 کا عید سیل سیزن مجموعی طور پر مایوس کُن رہا، رواں سال خرید و فروخت کا تخمینہ صرف 40ارب روپے رہا۔

ماہ رمضان میں عید کی روایتی خریداری کے حوالے سے پہچان رکھنے والی شہر کی اہم ترین مارکیٹیں خریداروں کی منتظر رہیں۔

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ رواں سال عید سیل سیزن ناقابلِ یقین حد تک مایوس کُن رہا، قوتِ خرید میں کمی اور مہنگائی کے باعث حقیقی خریدار مارکیٹ سے غائب رہے، 80 فیصد خریداری خواتین اور بچوں کے ملبوسات تک محدود رہی، گذشتہ برس 70 ارب روپے کا تاریخ ساز ہدف حاصل ہونے کے باوجود اس بار 40 ارب کی خریداری تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں مارکیٹوں میں امنڈ آنے والا خریداروں کا ریلا مصنوعی ثابت ہوا، ہوشربا مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے باعث خریداروں کے ارمانوں اور دکان داروں کی امیدوں پر پانی پھرگیا، تجارتی مراکز میں چہل پہل تجارت کے بجائے رونق اور عوام کی تفریح کا سبب بنی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید سیل کے تحت تاجروں کا 50 ارب روپے کی فروخت کا ہدف حاصل ہونے کا خواب ادھورا رہ گیا، بیشتر دکانوں پر فروخت کےلیے تیار کردہ 60 فیصد سے زائد مال فروخت نہ ہوسکا، عید سیز میں گذشتہ سال کے مقابلے میں خریداری میں 40فیصد تک کمی رہی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں