رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ، مارکیٹوں میں عید نائٹ شاپنگ عروج پر پہنچ گئی -
The news is by your side.

Advertisement

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ، مارکیٹوں میں عید نائٹ شاپنگ عروج پر پہنچ گئی

کراچی : رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں شہر کی تمام مارکیٹوں میں عید کی نائٹ شاپنگ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، شہر میں عید شاپنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی کی مارکیٹوں میں عید نائٹ شاپنگ عروج پر پہنچ گئی اور اہم تجارتی مراکز چاند رات تک افطار سے سحری تک کھلے رہیں گے، شہر میں رات بھر گہما گہمی، خواتین اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس کی خریداری میں تیزی، گرم موسم میں سلے سلائے لان کے زنانہ سوٹ کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

 

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی میں عید کی روایتی خریداری میں بہتری آئیگی، تاہم خدشہ ہے کہ ٹریفک کے نامناسب انتظامات، اسٹریٹ کرائم کی مکمل روک تھام اور بجلی کا بحران ختم نہ ہوا تو عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی روک تھام کے تحت پولیس اور سندھ رینجرز نے خصوصی انتظامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔

 

عتیق میر نے تاجربرادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری کے حالات میں مصنوعات کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کرکے متوسط اور غریب طبقے کو عید کی حقیقی خوشیاں فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

انھوں نے کہا کہ کم وسائل کے افراد کم ازکم 1500روپے فی کس جبکہ امیر گھرانوں کے افراد اوسطاً 50ہزار روپے فی کس تک خرچ کرتے ہیں، 30فیصد افراد عید پر نئے کپڑے سلوانے کی سکت نہیں رکھتے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ کے الیکٹرک، ٹریفک، شہر کی انتظامیہ اور سیکوریٹی اداروں کو خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں