پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی۔ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی اور ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


