پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینوں کا آپریشن جاری ہے اور آج تیسری عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 15کوچز پر مشتمل ہے۔
عید اسپیشل ٹرین میں تقریباً 1130 مسافروں کی بکنگ ہوئی اور عید اسپیشل ٹرین سے محکمہ ریلوے کو 30لاکھ روپے آمدنی حاصل ہوئی۔
ٹرین حیدرآباد، روہڑی، فیصل آباد، وزیرآباد، راولپنڈی سے ہو کر پشاور جائے گی۔ خصوصی ٹرین کےراستےمیں مجموعی طورپر 31اسٹاپس ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق ٹرین 19مارچ کی صبح 5 بجے پشاور پہنچے گی۔



ٹرینیں
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔
جبکہ اسی روز یعنی 17 مارچ کو تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی اور آخری اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان اسپیشل ٹرینوں میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کے اوقات کار کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



