تازہ ترین

عید پر اداکاراؤں نے کس طرز کا لباس زیب تن کیا؟

میٹھی عید پر خواتین کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں جن میں مہندی لگانا، لباس کی میچنگ کی جیولری، چوریاں اور چپلیں شامل ہوتی ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی شوخ رنگ کے لباس زیب تن کیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اقرا عزیز

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے عید کے دوسرے روز آسمانی رنگ کی فراک زیب تن کی جس پر ہلکے گلابی رنگ کے پھول نمایاں ہیں، چاروں طرف فینسی لیس والے دوپٹے نے سوٹ کو چار چاند لگادیے۔

عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے عید کے دوسرے روز کے لیے لمبی گھیر دار فراک کا انتخاب کیا، ساتھ ہی بڑے جھمکے بھی پہنے، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ساتھ ہی ان کی سادگی پر بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

سارہ خان

اداکارہ سارہ خان کے گہرے گلابی اور نارنجی رنگ کے امتزاج والے لباس نے مداحوں کو کافی متاثر کیا، سارہ نے سوٹ کے ساتھ گلے میں ہرے رنگ کا ہار پہنا جبکہ بالوں کو جوڑے کی طرح باندھا۔

ماورا حسین

ماورا حسین نے عید کے دوسرے روز شوخ گلابی رنگ کا انتخاب کیا، اداکارہ نے جھمکے اور چوریاں بھی پہنی ہوئی تھیں جس میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -