ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہو رہا ہے جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہو رہے ہیں۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہو گیا ہے اور کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسلام آباد میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔
’خیبر پختونخوا سے ذوالحجہ کے چاند کی 3 شہادتیں موصول ہوئی ہیں‘
ادھر ملتان میں بھی زونل کمیٹی نے مرکز کو بتایا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں جاری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور خود چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک بھر سے رابطے جاری ہیں اور شرعی اصولوں کے مطابق ہی چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


