ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی27 مئی کو ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحی27 مئی کو ہو گی۔ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔

مولاناعبدالخبیر آزاد نے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور عیدالاضحیٰ 27مئی بروز بدھ منائی جائےگی، مختلف مقامات سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کے چاند سے متعلق اعلان ہو گیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالاضحی27 مئی کو ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ مملکت میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی جب کہ یکم ذوالحجہ 18 مئی اور وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔

انڈونیشیا

جنوبی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی۔ حکام کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہو ہو گی۔

اس سے قبل تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔

پاکستان چاند

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، کل شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں کل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان

حیدرآباد مغرب ٹائم 6:42
کراچی مغرب ٹائم 7:10
لاہور مغرب ٹائم6:53
اسلام آباد مغرب ٹائم7:03
کوئٹہ مغرب ٹائم7:20
پشاور مغرب ٹائم7:10
فیصل آبادمغرب ٹائم6:58
ملتان مغرب ٹائم7:02
سکھرمغرب ٹائم7:08

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں