مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے عید الاضحیٰ کا دن خواب میں دیکھنے کی تعبیر بیان کردی۔
اے آر وائی کیو ٹی وی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے بتایا کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ دونوں خوشیوں کے تہوار ہیں اگر کوئی خواب میں عید الفطر یا عید الاضحیٰ کا دن دیکھے تو اس کی تعبیر یہ نکلتی ہے کہ اللہ اُسے ایسے مواقع عطا فرمائے اور ایسا دل عطا فرمائے گا کہ جن موقعوں اور دنوں میں اسے خوشی حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کسی بھی اعتبار سے ہوسکتی ہے، ازدواجی زندگی، اولاد یا پھر خاص طور پر رزق حلال کی خوشی ہوسکتی ہے۔
مفتی محمد سہیل رضا نے کہا کہ جو بھی عید الاضحیٰ کا دن خواب میں دیکھا تو انشا اللہ اس کی تعبیر بہت اچھی ہوگی۔
یہ پڑھیں: عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
واضح رہے کہ چند روز قبل ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگی، 17 مئی کی شام چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہا ہو تو 17 مئی کو چاند دیکھا جاسکے گا، یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
اگر 17 مئی کو چاند نظر نہیں آتا تو اس صورت میں ماہ ذوالقعد 30 دن کا ہوگا اور عید الاضحیٰ 28 مئی کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


