site
stats
پاکستان

سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

مکہ مکرمہ :‌خلیجی ریاستوں سمیت یورپ اورامریکا میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، برطانیہ میں کچھ پاکستانی آج اور دیگر کل عید منائیں گے.

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید قربان مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، بیت اللہ میں لاکھوں افراد بیک وقت رب کےحضور سر بسجود ہوئے، خطبہ عید میں امام حرم نے مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پر زوردیا۔

مساجد میں نماز عید کے خصوصی اجتماعات میں مسلم امہ کی خوشحالی اورترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، سعودی عرب، یمن اوردیگرخلیجی ملکوں میں بھی آج سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

برطانیہ،فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک اور امریکا میں بھی آج عید ہے تاہم ماضی کی طرح برطانیہ میں اس سال بھی دوعیدیں ہوں گی، پاکستان اوربھارت میں بھی کل عید ہوگی۔

امریکی صدربراک اوباما نے دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی قربانی،مساوات اورغریبوں کی مدد کا درس دیتی ہے۔

زیادہ ترپاکستانی آج عید منائیں گے جبکہ بعض افراد پاکستان میں رہنے والےافراد کی طرح کل عید منائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top