اسپیشل بہاری کباب
اجزاء
گوشت انڈر کٹ کا پسندوں کی طرح کٹا ہوا آدھا کلو
دہی ایک کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ 2 چمچ
پسی ہوئی خشخش 2 چمچ
دھنیا کوٹا ہوا 2 چمچ
گرم مصالحہ 2چمچ
پپیتا 2 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
زیرہ
سرسوں کا تیل 2 چمچ
ترکیب
دہی میں سارے مصالحے ڈال کر مکس کر لیں، پھر گوشت پر لگا کر 4 سے 5 گھنٹے رکھ لیں، پھر سیخوں پر بنالیں یا اون میں 350 ڈگری پر آدھا گھنٹہ کے لئے یا پھر 2 چمچ تیل میں فرآئی پین پر بنالیں۔
چٹنی
چٹنی کے لئے 6 سے 8 بڑی لال مرچ سرکہ میں بھگو کر رکھ لیں، ایک کپ املی کا رس، 2 چمچ گڑ، نمک، بھنا زیرہ ایک چمچ، ثابت دھنیا 1 چمچ، لہسن کے جوئے 6 سے 8 عدد اور بڑی لال مرچ گرائنٹ کرلیں۔