جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ملک بھر میں آج عیدالفطر منائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا لہذا آج بروز بدھ ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند کی شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے اور بدھ کو عید ہو گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ کراچی، اسکردو، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں چاند دیکھا گیا ہے۔

قبل ازیں پشاور زونل کمیٹی نے بتایا کہ شوال کے چاند کی 60 شہادتیں موصول ہوئی تھیں جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

کراچی، فیصل آباد اور بلوچستان سے بھی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش کل رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوچکی ہے، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب 6 بجکر 52 منٹ پر ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔

محکہ موسمیات کا بتانا تھا کہ چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں