تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے عید الفطر پاکستان کے ساتھ منائی

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود کئی علاقوں میں بھارت کیخلاف مظاہرے کیے گئے اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر مقبوضہ کشمیرکی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں اور کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام آج عید الفطر پاکستان کے ساتھ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نماز عید کے سیکڑوں اجتماعات ہوئے۔

اس موقع پر بھارت مخالف مظاہرے بھی کیے گئے۔ سری نگر میں نما زعید کے اجتماع کے بعد کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف ذبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کشمیریوں نے ایک بار پھر سری نگر کی گلیوں میں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ کشمیریوں نے پاکستان زندہ باد اور گو انڈیا گو کے نعرے لگائے۔ تاہم بھارتی افواج سے یہ سب برداشت نہ ہوا اور انہوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

بھارتی فوج نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے کئی کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔ اس کے علاوہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھروں میں پہلے سے ہی نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں بھارت سے آزادی اور پاکستان میں امن اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

 

Comments

- Advertisement -