پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

عیدالفطر: سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت صوبے کی دیگر نامور شخصیات نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد حکومتی اور سیاسی شخصیات نے قوم کو پرمسرت موقع کی مبارک باد دی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہو، اس موقع پر ہم افواج پاکستان اورشہدا کی قربانیوں کی کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، شہداء نےجانوں کے نذرانے پیش کر کے ہماری حفاظت یقینی بنایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: صدراوروزیراعظم کی قوم کوعید الفطرکی مبارک باد

اُن کا کہنا تھا کہ عید پر مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کااحساس کرنےسےہی عیدکالطف دوبالاہوگا، میراایمان ہےپسےہوئےطبقےکو ساتھ لےکرچلنےمیں ہی ہماری نجات ہے، نئےپاکستان میں عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کامحورہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو مبارک باد دیتے اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بھی تہنیتی پیغام جاری کیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم مل کر عمران خان کو مل کر کامیاب کریں گے، عوام کے مسائل کو مسلم لیگ ن لیگ کیش کرانے کی کوشش کرےگی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے ، حکومت کو چاہیےاحتجاج کاصبراور حوصلے کے ساتھ سامنا کرے، اصل امتحان حکومت کی دانش مندی اور تحمل کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

اُن کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھگوڑےہیں اُن کا اشتہار دیا جانا چاہیے، بجٹ میں حکومت کوتکلیف کی بجائے ریلیف دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں