تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز اسلام آباد میں بنی گالہ میں قائم مسجد میں ادا کی۔ سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بھی وزیراعظم کے ساتھ نماز ادا کی۔

وزیراعظم پاکستان نے عید الفطر کی نماز کے بعد لوگوں سے عید ملی اور مبارک باد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ زرداری ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی اور ملک کی خوشحالی، سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی۔ سندھ کے سابق و موجودہ وزرائے اعلیٰ نے بھی ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات، اسلامی ممالک کے سفرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عیدالفطر کے موقع پرشہرقائد کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے۔

عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

مختلف زبانوں میں عید الفطر کا کیا نام ہے؟

کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی عید کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا۔

عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔

عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

Comments

- Advertisement -