آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر جوانوں کےساتھ عیدمنائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ عید کے روز پاک افغان بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔
آرمی چیف نےجوانوں کے بلند حوصلےاور مادروطن کےدفاع کےعزم کوسراہا جب کہ فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کرت ہوئے سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کےعزم کا اعادہ کیا۔
جوانوں سے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سےپاکستان کادفاع ہرقیمت پر کریں گے۔
جنرل باجوہ نے فارمیشن کی سماجی اور اقتصادی منصوبے کیلئےسول انتظامیہ سےتعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مل کر انفراسٹرکچر کی تعمیرنو میں پیش پیش ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے بارڈر پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نےان کا استقبال کیا۔