اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پرصدراوروزیراعظم کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پر صدر پاکستان اوروزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے پیروکار ہونے کے ناطے اور ان کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہیے۔


ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺمذہبی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں عید میلادالنبی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سریت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مبارک دن کو منانے کا بہترین طریقہ اپنے آپ سے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے کردار اور قول وفعل سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم حضرت محمد ﷺکی امت ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اُن تمام شہدا، غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں