کراچی (14 مئی 2026): عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے تحت بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے، کیمپ لگانے، بینرز، جھنڈوں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور تنظیموں کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راکٹ نامی قربانی کا بیل گھر آتے ہی راکٹ کی طرح اُڑ گیا، وائرل ویڈیو
مزید بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



