تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آٹھویں جماعت کے بورڈ‌ امتحانات ختم کرنے کا اعلان

لاہور: محکمۂ تعلیم پنجاب نے  پانچویں کے بعد اب آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران بتایا کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے صوبے میں تعلیم کی صورت حال کے حوالے سے بھی ایوان کو آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت نے تعلیم گھر کھولے، ایک لاکھ بیس ہزار اساتذہ کو رجسٹرڈ کیا جبکہ اس دوران 1 ہزار 200 اسکول اپ گریڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مزید 7 ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار اسکولز میں کلاس روم بنائے، 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں، پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کا خدشہ

مراد راس نے الیمنٹری اسکولز میں شام کے اوقات میں جلد کلاسز کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ماضی میں کبھی اسکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا مگر ہم نے اسے شامل کیا۔

انہوں نے ماضی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی، ہم نے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ای ٹرانسفر ایپ شروع کی، جس سے اساتذہ کو آسانی ہوگئی۔  صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -