site
stats
عالمی خبریں

چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ‘8 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کےمشرقی صوبے شان ڈونگ کےکیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکہ رات گئےکیمیکل کپمنی کے پلانٹ میں ہوا جس کے بعد پلانٹ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔

چینی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئےجبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔


چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک


خیال رہےکہ 5 دسمبر 2016 کوچین کےشمالی علاقے انرمنگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے59مزدور ہلاک ہوگئےتھے۔


چین: کوئلے کی کان میں لفٹ گرگئی‘ 17 کان کن ہلاک


یاد رہےکہ رواں سال مارچ میں چین میں کوئلے کی کان میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں سترہ کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔


چین، دھماکے میں 5 جاں بحق اور 20 زخمی


واضح رہےکہ رواں برس 26مارچ کوچین میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top