بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

حملے میں کئی اسرائیلی فوجی نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کی سرحد کے قریب حملے میں آٹھ اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب ٹینک شکن میزائل فائر کیے جانے کے نتیجے میں اسرائیل کی گیواتی بریگیڈ کے پانچ اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی بریگیڈ کے تین فوجی کم نوعیت کے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیر سے اسرائیلی حملوں میں کل 217 افراد شہید اور 798 زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحدی لائن (بلیو لائن) سے 5 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر موجود تمام بستیاں فوری طور پر خالی کر دی جائیں۔

تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اس وارننگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ہمارے شہریوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ کا انتخاب خود کیا ہے اور اب انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کشیدگی میں اضافے کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں