جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کویت میں تیل کے آٹھ بڑے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویت کی وزارت تیل و بجلی نے ریاست میں تیل کے مزید آٹھ بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت تیل و بجلی کے ذرائع نے کویت آئل کمپنی کے ذریعے ملک کے مختلف خطوں میں تیل کی 9 نئی فیلڈز دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کویت حکمران کا کہنا ہے کہ یبیت فیلڈ میں المناقیش ، الروضاطین فیلڈ میں ہیت کا ذخیرہ ، کہلولہ فیلڈ میں المرات ، المرات قاشعنیہ ، ہوما میں المرات اور کبد کے میدان میں نجمہ سرغیلو کے کنویں شامل ہیں۔

کویت وزارت تیل و بجلی کا کہنا تھا کہ جب بھی کہیں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوتا ہے تو پیداواری مرحلے تک پہنچنے میں اسے کئی مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے جو ارضیاتی مطالعات کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔

وزارت نے میڈیا کو بتایا کہ پیداواری مرحلے سے قبل اسے ڈولپمنٹ فلیڈ کے شعبے کے حوالے کیا جاتا ہے، اس کے بعد پیداوار کو مطلوبہ شرح پر شروع کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں