گلگت بلتستان/ خیبر مقابلے‘ 8 دہشت گرد ہلاک‘ دو سیکیورٹی اہلکارشہید -
The news is by your side.

Advertisement

گلگت بلتستان/ خیبر مقابلے‘ 8 دہشت گرد ہلاک‘ دو سیکیورٹی اہلکارشہید

راولپنڈی: گلگت بلتستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں وادی تریل کے گاؤں گیال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی اور اس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال خیبرایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ آورہونے والے پانچ دہشت گردوں کو بھی مارگرایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں