The news is by your side.

Advertisement

غیر معمولی کردار نبھانےوالے بالی ووڈ کے آٹھ اداکار

ممبئی : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بالی ووڈ کی فلمیں غیر معمولی کردار نبھانے والے اداکاروں کے بغیر مکمل ہوجائیں، یہ اداکار اپنی منفرد اداکاری سےکردار میں جان ڈال دیتے ہیں جو شاید بالی ووڈ کےمعروف اداکاروں کے بس کا کام نہیں، فلم اندسٹری ایسے اداکاروں سے بھری پڑی ہے.

یہاں بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے آٹھ ایسے اداکاروں کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جنہوں نے فلموں میں اپنی مخصوص انداز میں کی جانے والی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں.

مانوو کول

5
 ہم اس اداکار کو فلموں میں ولن کے طور پر جانتے ہیں،انہوں نے فلم “وزیر” میں غیرمعمولی اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے انہوں نے فلم ”جےگنگا جل” میں بھی منفرد انداز میں اداکاری جسے مداحوں نے خوب سراہا مانوو کول کا اپنا تھیٹر ہے اور وہ تھیٹر ڈراموں میں کام بھی کرتے ہیں

پنکج ترپاٹھی

7

اداکار کو دیکھتے ہی ان کی فلم ”واسع پور” میں نبھایا گیا کردار یاد آتا ہے، جس میں انہوں نے یادگار ڈائیلاگ ادا کیا تھا، ”یہ واسع پور ہے یہاں کبوتر بھی ایک پر سے اُڑتا ہے اوردوسرے سے عزت بجاتا ہے”پنکچ نے فلم ”فُکرے” میں اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں، ان کا تعلق بہار کے ایک چھوٹے گاؤں سے ہے.

شارب ہاشمی

8

اداکار نے ”فلمستان” فلم میں غیر معمولی اداکاری کی جس سے مداح خوب لطف اندوز ہوئے،انہوں نے فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر نیشنل فلم ایوارڈ 2013 میں جیتا، شارب نے بالی ووڈ کے کنگ خان کےساتھ فلم ”جب تک ہے جان” میں ان کے دوست کا کرداد نبھایا تھا.

راجیش شرما

2

اداکار نے فلم ”تنو ویڈز منو”، ”لووشووتے چکن کھرانا”، ”کھوسلہ کاگھوسلہ” جیسی فلموں میں اداکاری کی جسے بالی ووڈ میں سراہا گیا،راجیش کئی سالوں سے بنگالی سنیما سے وابسطہ ہیں اور حال ہی میں بالی ووڈسنیما میں منظر عام پر آئے ہیں.

انعام الحق

6

فلم ”ایئر لفٹ” میں انہوں نے میجر کا کردار نبھایا تھا جو اکشے کمار کو ڈراتا ہے،اس کے علاوہ اداکار نے ”فلمستان” فلم میں بھی بہترین اداکاری کی تھی، ان کا تعلق یو پی کے چھوٹے سے قصبے سہارن پر سے ہے، اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ”کامیڈی سرکس” اور ”کرم چند” جیسے پروگرام لکھے.

محمد ذیشان ایوب

1

اداکار ذیشان نے فلم ”رانجھنا”، ”ڈولی کی ڈولی” اور ”تنو ویدز منوٹو” میں ایسی اداکاری کی کہ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے فلموں میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں سے بھی بہترین اداکاری کی.

منو رشی

4

اداکار نے فلم ”اوئے لکی لکی اوئے” میں بنگالی کا کردار نبھایا، فلم ”تنوویڈز منو ریٹنز” میں وکیل کے کردار میں نظر آئے، “پھنس گئے رے اوباما”، “کیا دلی کیا لاہور”منو جیسی فلموں میں ادکاری سے شائقین کو محظوظ کیا، اداکار کئی سالوں سے فلم اندسٹری میں ہیں، وہ دلی میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں.

نوین کوشک

3

نوین ایک بہترین اداکار جنہے شاید وہ پہچان نہیں مل سکی جس کے وہ حق دار تھے، ادکار نے فلم ”راکٹ سنگھ” میں رنبیر کپور کے استاد کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اداکار پرکاش راج کی فلم ”تڑکا” میں جلوہ گر ہوں گے

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں